جنیوا میں انسانی حقوق کونسل کا اجلاس حق خود ارادیت کا دفاع دہشت گردی نہیں: مقررین
جنیوا (نیوز ایجنسیاں) جنیوا میںاقوام متحدہ کے انسانی حقوق کونسل کے 31 اجلاس کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا ہے کہ عالمی قانون کے مطابق حق خود ارادیت کا دفاع کرنا دہشت گردی نہیں ہے۔ اجلاس میں شریک کشمیری وفدنے جنیوا سے جاری بیان میں کہا ہے کہ انہوں نے حق خودارایت کے موضوع پر ایک خصوصی تقریب میں شرکاء کو نظربند کشمیری دانشور سید عبدالرحمان گیلانی کی صاحبزادی نصرت گیلانی کا ویڈیو پیغام بھی دکھایا۔ بلغاریہ سے ایک معروف صحافی اینڈرے بارک نے کہا دنیا بھر میں انسانی حقوق کا دفاع کرنیوالے اداروں پرزور دیا کہ وہ اس مسئلہ پر اپنی آواز بلند کریں۔