• news

سکیورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن میں فروری میں 490 کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں

لاہور ( کامرس رپورٹر) سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان میں ماہِ فروری میں چار سو نووے کمپنیاں رجسٹر ہوئیں جو کہ گزشتہ سال کے اسی مہینہ کے مقابلے میں سات فیصد زائد ہے۔ فروری کے مہینے میں رجسٹر کی جانے والی کمپنیوں میں نواسی فیصد کمپنیاں پرائیویٹ لمیٹڈ، سات فیصد سنگل ممبر جبکہ باقی چار فیصد کمپنیاں بطور پبلک ان لسٹڈ، نان پرافٹ ایسوسی ایشن اور بین الاقوامی کمپنیاں شامل ہیں۔اس ماہ سب سے زیادہ کمپنیاں تجارتی شعبے میں رجسٹر ہوئیں جس کی تعداد اڑسٹھ ہے جبکہ خدمات میں تریسٹھ، تعمیراتی شعبے میںپچاس، انفارمیشن ٹیکنالوجی میں سینتالس، سیاحت میںانتالس، پاور جنریشن میں چوبیس، کمیونیکیشن ،فوڈ اینڈ بیوریجز، ایندھن اور توانائی، رئیّل اسٹیٹ ڈیویلپمنٹ میں مساوی طور پر چودہ چودہ کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں۔ اس طرح تعلیم کے شعبے میں تیرہ ، کارپوریٹ ایگریکلچر فارمنگ میں بارہ جبکہ ٹیکسٹائل میںگیارہ، انجینئرنگ ، فارماسیوٹیکل اور ٹرانسپورٹ میں مساوی طور پر دس کمپنیوں کی رجسٹریشن حاصل کی۔

ای پیپر-دی نیشن