انٹرنیشنل لائیو سٹاک، ڈیری اینڈ پولٹری کانگریس ایکسپو سنٹر میں شروع
لاہور(کامرس رپورٹر)پاکستان ویٹرنری میڈیکل ایسوسی ایشن اور پی وی ایم سی کے زیر اہتمام ایکسپو سنٹر میں دو روزہ انٹرنیشنل لائیو سٹاک ،ڈیری اینڈ پولٹری کانگریس کا آغاز ہو گیا، آئی ایل ڈی پی سی میں بیس سے زائد بیرون ممالک سمیت پاکستان کی سو سے زائد کمپنیوں نے سٹالز لگا رکھے ہیں،انٹرنیشنل کانگریس کا افتتاح سیکرٹری لائیو سٹاک نسیم صادق اور پی وی ایم سی کے صدر ڈاکٹر محمد ارشد نے کیا،سیکرٹری لائیو سٹاک نسیم صادق کا کہنا تھا کہ کانگریس پاکستان میںلائیو سٹاک ،ڈیری اور پولٹری کی صنعت کو ترقی دینے میں معاون ہو گی،انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کا ویژن ہے کہ پنجاب میں لائیو سٹاک، ڈیری اور پولٹری سے وابستہ افراد کو سہولیات فراہم کر کے کسان کو خوشحال بنایا جائے ، پنجاب کی آبادی کا بیشتر حصہ کسانوں پر مشتمل ہے اور یہی ملکی ترقی کا ضامن ہیں، انہوں نے کہا حکومت کی جانب سے ویکسینیشنز اور دیگر مراحل میں مدد فراہم کرنے سے نہ صرف کسان خوشحال ہوا ہے بلکہ جی ڈی پی کی شرح میں بھی بہتر اضافہ ریکاڈ کیا گیا ہے۔