• news

مشرف کو جانے کی اجازت دینے کا فیصلہ متفقہ نہیں تھا، مسلم لیگ ن کے رہنما تقسیم: ذرائع

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) مشرف کو بیرون ملک جانے کی اجازت دینے کا فیصلہ متفقہ نہیں تھا۔ مسلم لیگ ن کے رہنما فیصلے پر تقسیم نظر آئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق بعض رہنماﺅں کی رائے تھی کہ اجازت نہیں دینی چاہئے، پرویز مشرف گئے تو سویلین حکومت کی رٹ ہمیشہ کیلئے کمزور ہوگی۔ یہ تاثر مستحکم ہوگا کہ قانون صرف غریبوں کیلئے ہے۔ دیگر رہنماﺅں کا مو¿قف تھا مقدمات میں تین سال سے پیشرفت نہیں ہوئی، اجازت دینی چاہیے، حکومت پرویز مشرف کو عدالت میں پیش نہیں کر سکی، ملکی حالات آرٹیکل 6 کے نفاذ کیلئے مناسب نہیں۔
تقسیم

ای پیپر-دی نیشن