بلاول اپنی ماں کے قاتل گھر میں تلاش کریں، والد سے پوچھیں کس نے قتل کیا: ترجمان اے پی ایم ایل
اسلام آباد (آن لائن) آل پاکستان مسلم لیگ نے بلاول بھٹو زرداری کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلاول کو اپنی ماں کے قاتل تلاش کرنے پر توجہ دینی چاہئے، ان کی جماعت کے دور حکومت میں پرویز مشرف کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، اب انہیں کیا تکلیف ہو گئی ہے۔ ایک بیان میں اے پی ایم ایل کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد امجد نے کہا ہے کہ بلاول اپنی ماں کے قاتل اپنے گھر میں تلاش کریں، وہ اپنے والد سے کہیں پاکستان آ کر ایف آئی اے میں بیان ریکارڈ کروائیں کہ انہوں نے بے نظیر قتل کی منصوبہ بندی کیسے کی۔ انہوں نے کہا کہ آصف زرداری نے اپنے ایک آدمی کے ذریعے بے نظیر کو قتل کرنے کے لئے کراچی سے تین سو ملین بیت اللہ محسود کو بھجوائے۔
اے پی ایم ایل