• news

مشرف کی بیرون ملک روانگی کا فیصلہ ایک ماہ قبل امریکی سینیٹرز کی آمد پر ہوا، بعض حلقوں کا دعویٰ

کراچی (رپورٹ شہزاد چغتائی) سابق صدر پرویز مشرف کو بیرون ملک جانے کی اجازت سپریم کورٹ نے دی لیکن آخرکار فیصلہ سیاسی ہوا اور اس کے اعلان کے لئے وفاقی وزیرداخلہ چودھری نثار کو ٹی وی پر آنا پڑا۔ باخبر سیاسی حلقوں نے دعویٰ کیا ہے وزیراعظم محمد نواز شریف کی منظوری کے بعد وزیر داخلہ چودھری نثار نے پریس کانفرنس طلب کی۔ اس موقع پر وہ پرویز مشرف کو گارڈ آف آنر دینے والوں پر برس پڑے۔ آل پاکستان مسلم لیگ کے رہنما بھی بلاول بھٹو اور مولا بخش چانڈیو سے سوال کر رہے ہیں کہ انہوں نے 5 سال کے دوران پرویز مشرف کے خلاف مقدمات کیوں نہیں چلائے اور سابق صدر کو ریلیف کیوں دیا۔ مسلم لیگ (ن) کے حلقے نواز شریف کی جرات کو سلام کر رہے ہیں جنہوں نے پرویز مشرف پر غداری کیس بنایا جس سے پیپلزپارٹی گریزاں رہی اور کم ہمتی کا مظاہرہ کرتی رہی۔ سابق صدر کی روانگی پر مسلم لیگی بھی تقسیم ہوگئے، بعض حلقے دعویٰ کر رہے ہیں مشرف کی روانگی کا فیصلہ ایک ماہ قبل امریکی سینیٹرز کی آمد کے موقع پر ہوگیا تھا جنہوں نے وزیراعظم نواز شریف اور پرویز مشرف سے ملاقات کی تھی۔
پرویز مشرف/ رہائی

ای پیپر-دی نیشن