پشاور: بسوں میں مسافروں کی چیکنگ ضروری قرار دیدی گئی
پشاور (نوائے وقت رپورٹ) پشاور میں بسوں میں مسافروں کی چیکنگ ضروری قرار دیدی گئی ہے۔ پشاور پولیس نے ٹرانسپورٹ کی سکیورٹی کیلئے ایس او پی جاری کر دیا۔ سواریوں کو بٹھانے سے قبل جامہ تلاشی لی جائے گی۔ روٹ پر جگہ جگہ سواری بٹھانے پر پابندی ہو گی۔ کارگو لے جانے کیلئے مسافروں کے کوائف درج کئے جائیں گے۔