• news

لاہور‘ لاکھوں کے ڈاکے:چیچہ وطنی‘ اوکاڑہ میں مقابلے‘ 3 ڈاکو ہلاک

لاہور + شیخوپورہ + محسن وال+ اوکاڑہ (نامہ نگار + نامہ نگار خصوصی) صوبائی دارالحکومت کے کئی علاقوں میں وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں نے لاکھوں کا مال لوٹ لیا۔ شیخوپورہ میں ڈاکوئوں نے صراف سے 30 لاکھ مالیت کا ساڑھے 7 سو گرام سونا چھین لیا۔ چیچہ وطنی میں مقابلے کے دوران ایک ڈاکو ہلاک ہو گیا جب کہ اوکاڑہ میں پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو مارے گئے اور ایک کانسٹیبل زخمی ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق انڈسٹریل ایریا میں ڈاکٹر زاہدہ جاوید سے 9لاکھ روپے ،جوہرٹائون میں فرحان اور اس کی فیملی سے 5لاکھ روپے‘ نواب ٹائون میں برہان کی فیملی سے اڑھائی لاکھ روپے، کاہنہ کے علاقہ انور ٹائون میں ارشد کے گھر سے ڈیڑھ لاکھ روپے مالیت کی نقدی،طلائی زیورات، موبائل فون اور دیگر سامان، مغلپو رہ میں غفور سے 4 لاکھ75ہزار اور موبائل، ہربنس پورہ میں سہیل سے 23ہزار، موبائل اور موٹرسائیکل، شاہدرہ میں نذیر سے موٹرسائیکل اور موبائل، اسلام پورہ میں نعیم سے ہزاروں روپے اور موٹرسائیکل، چوہنگ میں وصال کے جنرل سٹور سے 45ہزار اور موبائل‘ چوروں نے ستوکتلہ سے اسد،مانگا منڈی سے یاسین، شمالی چھائونی سے ندیم کی گاڑیاں جبکہ اسلام پو رہ سے علی شاہدرہ ٹائون میں جاوید، شاہدرہ میں نعمان، پرانی انارکلی میں پرویز، ریس کورس میں قیصر،گلشن راوی میں قدیر،گلشن اقبال میں فیصل،ملت پارک میں عظیم،مسلم ٹائون میں جبار،ساندہ میںوقاص،باغبانپورہ میں شاہد،گرین ٹائون سے پطرس اور اقرا کی موٹرسائیکلیں چوری کر لی ہیں۔ ادھر شیخوپورہ کے گنجان آباد اور مصروف ترین علاقہ ہمایوں بازار میں سرشام تین ڈاکو ایک جیولرز کی بالائی منزل پر کام کرنے والے صراف سعید سے گن پوائنٹ پر 30لاکھ روپے مالیت کا ساڑھے سات سو گرام سونا چھین کر فرار ہوگئے، ڈکیتی کی اس واردات کے خلاف صرافہ برادری سراپا احتجاج بن گئی۔ انہوں نے ڈکیتی کی اس واردات کے خلاف شٹرڈائون ہڑتال کرکے لاہور سرگودھا روڈ کو ٹائرز جلا کر بلاک کردیا۔ محسن وال سے نامہ نگار کے مطابق ڈکیتی کی واردات کے بعد فرار ہونے والا ڈکیت گینگ کارکن سیموئیل عرف سنی مسیح بائی پاس میاں چنوں سوہنا چوک کے قریب پولیس کے ساتھ مقابلے میں ہلاک ہو گیا۔ دریں اثنا شہریوں نے ایک ایجنسی پر دوران ڈکیتی فائرنگ کرتے ہوئے اقبال عرف بالی کو پکڑ کر تھانہ سٹی پولیس کے حوالے کیا،جس کو ڈی ایس پی میاں چنوں ملک طاہر مجید نے اپنے دفتر پیش کرنے کا حکم دیا ،جس پر تھانہ سٹی پولیس کے اہلکار ایک ہتھ کڑی لگا کر ڈکیت کو ڈی ایس پی میاں چنوں کے دفتر لے گئے، جو رات کی تاریکی کا فائدہ ٹھاتے ہوئے ہتھکڑی سمیت وہاں سے فرار ہو گیا۔ اوکاڑہ تھانہ ستگھرہ کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلے میں2 ڈاکو ہلاک ہو گئے جب کہ ایک پولیس اہلکار زخمی ہو گیا۔

نامہ نگار + نامہ نگار خصوصی

نامہ نگار + نامہ نگار خصوصی

ای پیپر-دی نیشن