چاروں صوبوں کو قدرتی گیس کی فراہمی، یہ عام نہیں خاص اور اہم ترین کیس ہے: جسٹس ثاقب
اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت ) سپریم کورٹ نے چاروں صوبوں کو قدرتی گیس کی اقسام کی فراہمی کے حوالے سے مقدمے کی سماعت اپریل کے دوسرے ہفتے تک ملتوی کر دی ۔ اینگرو کیمیکل نامی کمپنی کے وکیل عدالت کو بتایا کہ میرے موکل نے مجھے دلائل دینے سے روک دیا ہے اس حوالے سے حکومت کے ساتھ معاملات طے ہو گئے ہیں جس کے بعد یہ معاملہ مشترکہ مفادات کونسل میں زیر بحث لایا جائے گا۔