قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی نبیل گبول سے 6 گھنٹے تک پوچھ گچھ
کراچی (کرائم رپورٹر) متحدہ کے سابق رکن قومی اسمبلی نبیل گبول سے قانون نافذ کرنے والے اداروںنے جمعرات کو 6 گھنٹے تک پوچھ گچھ کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق نبیل گبول سے لیاری گینگ وار کے متعلق معلومات لی گئیں جبکہ لیاری گینگ وار کے سرغنہ بابا لاڈلہ اور غفار ذکری کے حوالے سے بھی تفتیش کی گئی اور مکمل معلومات لی گئی۔