• news

پرویز مشرف کے معاملے پر حکومت بزدلی کا مظاہرہ نہ کرے: اعجاز ہاشمی

لاہور (خصوصی نامہ نگار) جمعیت علما پاکستان کے مرکزی پیر اعجا ز احمد ہاشمی نے سابق فوجی آمر جنرل پرویز مشرف کو بیرون ملک جانے کی اجازت دینے پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت بزدلی کا مظاہرہ نہ کرے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت دشمن عناصر کو سخت پیغام جانا چاہیے اور جنرل مشرف کا ٹرائیل ہونا چاہیے تاکہ آئین پر عملدر آمد کیا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ سابق فوجی آمر کو سزا نہ ہوئی تو آئندہ مارشل لاوں کا راستہ نہیں روکا جاسکے گا۔

ای پیپر-دی نیشن