• news

انقلاب اسلامی تعلیمات پر عمل کرنے سے ہی ممکن ہے: میاں جمیل

لاہور (خبر نگار) معاشرے میں انقلاب اسلامی تعلیمات پر عمل کرنے سے ہی ممکن ہے۔ ان خیالات کا اظہار تحریک دعوت توحید کے سربراہ میاں محمد جمیل نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسلام سے دوری کے باعث ہر طرف اندھیر نگری مچی ہے۔ دلوں میں خوف خدا نہیں رہا۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے امن اسی وجہ سے مفقود ہو کر رہ گیا ہے۔ میاں محمد جمیل نے کہا کہ علماء معاشرے کی اصلاح میں کلیدی کردار ادا کر سکتے ہیں لیکن وہ بھی اپنی ذمہ داریوں کو پورا نہیں کر رہے۔ انہوں نے کہا کہ امت بہی خواہوں کو چاہیے کہ وہ مل بیٹھ کر اصلاح کی صورت پیدا کریں۔

ای پیپر-دی نیشن