مال روڈ پر مظاہروں پر پابندی یقینی بنائی جائے: ناظم شوکت
لاہور (پ ر) چیئرمین مسائل کمیٹی ناظم شوکت نے کہا کہ مال روڈ پر احتجاج اور مظاہروں کے باعث ٹریفک جام رہنما معمول بنا گیا جس سے مال روڈ، ہال روڈ اور ملحقہ مارکیٹوں کے تاجروں، دکانداروں اور خریداروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ مال روڈ پر ٹریفک جام ہونے سے سارا دبائو شہر کی دوسری سڑکوں پر پڑ جاتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ مال روڈ پر مظاہروں پر پابندی کو یقینی بنایا جائے۔