• news

23 مارچ: وزیراعظم نے سفارشات کیلئے کمیٹی بنا دی، آئی ایس پی آر کا نغمہ جاری

اسلام آباد + راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ+ این این آئی) وزیراعظم نواز شریف نے 23 مارچ کو اس کے اصل مقاصد کے تحت منانے کی سفارشات کی تیاری کیلئے کمیٹی قائم کر دی۔ ترجمان وزیراعظم ہا¶س کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ تقریبات قیام پاکستان کے مقاصد اجاگر کرنے اور حقیقی روح کے مطابق منائی جائیں۔ عطاءالحق قاسمی کمیٹی کے کنوینئر جبکہ ماروی میمن، شائستہ پرویز، طلال چودھری، ابو احمد کیف ممبر ہونگے۔ وزیراعظم نے کہا کہ یوم آزادی کی تقریبات کو اس کی پوری روح کے ساتھ منایا جائے گا۔ وفاقی سیکرٹری اطلاعات تمام صوبائی چیف سیکرٹریز، سیکرٹری کابینہ ڈویژن کمیٹی کے ممبر ہونگے۔ کمیٹی 23 مارچ سے لیکر 14 اگست تک قومی تقریبات کو ملی یکجہتی سے منانے کی سفارشات دے گی۔ کمیٹی 30 اپریل تک اپنی سفاشات پیش کرے گی۔ علاوہ ازیں آئی ایس پی آر نے یوم پاکستان کے حوالے سے خصوصی نغمہ جاری کر دیا۔ قومی نغمہ ”ہم تیرے سپاہی ہیں“ کے ٹائٹل سے جاری کیا گیا ہے۔ نغمے کے بول یہ ہیں، ''سینے میں دل موجود بھی ہے، ہیں گولیاں بھی بارود بھی ہے، اس جان کی حد سے پار گئے جو وار کئے تھے کارگئے، جو تیرے نام پہ لہرائے، پرچم کی گواہی ہے، ہم تیرے سپاہی ہیں۔ ہیں توپیں، ٹینک، جہاز بھی سب، پر دل ہے سب سے زیادہ بڑا، ہر حال میں اب یہ نبھائیں گے، دے کر آئیں ہیں وعدہ بڑا، کے چھوڑ اپنا گھر بار گئے، جب وقت آیا ہر بار گئے، جو تیرے نام پہ لہرائے، پرچم کی گواہی ہے، ہم تیرے سپاہی ہیں۔ ہیں آنکھیں بھی اور خواب بھی ہیں، ہے چال ڈھال انداز بھی ہے، نہ بھٹکیں نہ گھبرائیں ہم، سب سے اونچی پرواز بھی ہے، دشمن کے چین قرارگئے، جو وارکئے تھے کار گئے، جو تیرے نام پہ لہرائے، پرچم کی گواہی ہے، ہم تیرے سپاہی ہیں''۔ علاوہ ازیں یوم پاکستان 23مارچ کی پریڈ تیاریوں کے سلسلے میں جمعہ کو بھی ریہر سل جاری رہی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق 23مارچ کی پریڈ کے حوالے سے تیاریاں تاریخی اہمیت کی حامل ہیں۔ عوام کی سہولت کو مد نظر رکھتے ہوئے 21مارچ کو پریڈ کی فل ڈریس ریہرسل اور 23مارچ کو پریڈ کے موقع پر ایک جامع ٹریفک پلان تربیت دیا گیا ہے۔ ریہرسل کے دوران پی اے ایف شیر دل ٹیم نے جے ایف 17 تھنڈر‘ ایف 16 طیارے فضاءمیں اڑائے۔

کمیٹی بنا دی

ای پیپر-دی نیشن