آپریشن راہِ نجات کے متاثرین کی رجسٹریشن 24 مارچ، واپسی 10 اپریل سے شروع ہوگی
جنوبی وزیرستان (نوائے وقت نیوز) جنوبی وزیرستان کی پولیٹیکل انتظامیہ نے آپریشن راہ نجات کے متاثرین کی رجسٹریشن 24 مارچ جبکہ واپسی کا سلسلہ 10 اپریل سے شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ پولیٹیکل ایجنٹ ظفرالاسلام خٹک نے محسود اور برکی قبائل کے عمائدین کے جرگہ سے خطاب میں کہا کہ پاک فوج اور پولیٹیکل انتظامیہ کے تعاون سے رجسٹریشن پولیٹیکل کمپا¶نڈ میں 24 مارچ سے شروع ہوگی جو 10 دن تک جاری رہے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ واپسی کا عمل 10 اپریل سے شروع ہو گا۔ جنوبی وزیرستان کے آپریشن راہ نجات کے متاثرین نے اکتوبر 2009ءمیں اس وقت نقل مکانی کی تھی جب پاک فوج نے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن راہ نجات شروع کیا تھا۔
متاثرین آپریشن