کراچی میں امن و امان کی صورتحال بہتری کی جانب گامزن ہے: کور کمانڈر
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے کہا ہے کہ اے ایس ایف ہر ناخوشگوار واقع سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ اے ایس ایف پاسنگ آﺅٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ امن و امان کا کریڈٹ قانون نافذ کرنیوالے تمام اداروں کو جاتا ہے۔ کراچی میں امن و امان کی صورتحال بہتری کی جانب گامزن ہے۔ اے ایس ایف قابل فخر ادارہ ہے۔ آپ کا ہر عمل ادارے کی پہچان بنے گا ابھی اور آگے بڑھنا ہے۔ حاصل اہداف کو مزید مستحکم کرنا ہے‘ دہشت گردی کیخلاف عوام کا تعاون قابل تحسین ہے‘ اے ایس ایف ہر دم ہوشیار ہے۔
کورکمانڈر کراچی