• news

برسلز میں آپریشن‘ پیرس حملوں کا مرکزی ملزم صالح زخمی‘ گرفتار‘ ایک شخص ہلاک

برسلز (نوائے وقت رپورٹ) بیلجیئم کی سکیورٹی فورسز نے پیرس حملوں کے مفرور ملزمان کی موجودگی کی اطلاع پر برسلز کے علاقے مولن بیک میں چھاپہ مارا۔ غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق چھاپے میں پیرس حملوں کا مرکزی ملزم صالح عبدالسلام زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ شمال مغربی علاقے میں چھاپہ ایک فلیٹ میں مارا گیا۔ اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک شخص ہلاک ہو گیا۔ مولن بیک میں فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ فائرنگ سے دو ملزم زخمی بھی ہوئے۔
برسلز

ای پیپر-دی نیشن