امریکی فوج چینی جیسی بڑی طاقتوں کیساتھ جنگ کے قابل نہیں : جنرل مارک ملی کا اعتراف
واشنگٹن (اے پی پی) امریکی فوج کے چیف آف سٹاف مارک اے ملی نے اعتراف کیا ہے کہ امریکی فوج چین جیسی بڑی طاقتوں سے جنگ کرنے کے قابل نہیں ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی کانگریس کی مسلح افواج کمیٹی کے اجلاس میںبریفنگ دیتے ہوئے جنرل مارک ملی نے روس، چین، ایران اور شمالی کوریا جیسی طاقتوں سے جنگ کے لئے امریکہ کی صلاحیت کے بارے میں کہاکہ امریکی فوج بڑی طاقتوں سے جنگ کرنے کی اہلیت نہیں رکھتی۔ انہوں نے کہاکہ مالی ذرائع اور مکمل فوجی تربیت کا فقدان امریکہ کی فوجی آمادگی میں بڑی رکاوٹ کا باعث ہے۔ فوجی آمادگی و توانائی کے لحاظ سے اس وقت امریکہ بڑی طاقتوں سے مقابلہ کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہے۔ ادھرامریکی فضائیہ کے کمانڈر ڈیبورا جیمز نے بھی کہا ہے کہ امریکی فوجیوں کی نصف تعداد میں جنگی آمادگی نہیں پائی جاتی۔ انھوں نے کہا کہ فوجی آمادگی میں بجٹ بہت اہمیت رکھتا ہے تاہم فوجی آمادگی کے لئے فوجیوں کو تربیت دیئے جانے کی بھی بہت زیادہ ضرورت ہوتی ہے۔ اس سے قبل امریکی فضائیہ کے حکام نے کہا تھا کہ امریکی فضائیہ کو لڑاکا طیاروں کے استعمال کے اعتبار سے 500 کی تعداد میں پائلٹوں کی کمی کا سامنا ہے۔واضح رہے کہ 11 ستمبر 2001 کے حملوں کے بعد سے امریکہ کے فوجی اخراجات میں بہت زیادہ اضافہ ہوا ہے اور ایسی حالت میں امریکی فوج کا بجٹ، دنیا کے کسی بھی ملک کا سب سے بڑا فوجی بجٹ شمار ہوتا ہے۔
امریکی فوج