• news

ڈسکہ: کھوکھے پر داعش کی وال چاکنگ کرنے والا نویں جماعت کا طالب علم گرفتار جیل بھیج دیا گیا، ملزم کا آج انگلش کا پیپر تھا

ڈسکہ / ستراہ (نامہ نگاران) داعش کی وال چاکنگ کرنے والے نویں کلاس کے طالب علم کو گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم عبدالرحمن کا نویں کلاس کے سالانہ امتحان میں آج پہلا انگلش کا پیپر ہے، نیشنل ایکشن پلان کے تحت وال چاکنگ پر پابندی کے باوجود مندرانوالہ کا رہائشی نویں کلاس کا طالب علم عبدالرحمن مین جی ٹی روڈ پر غلہ منڈی کے قریب واقع سی این جی سے ملحقہ کھوکھے پر داعش کی چاکنگ کر رہا تھا جسے سٹی پولیس نے اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے موقع پر گرفتار کر لیا اور امتناع وال چاکنگ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔ ملزم کو علاقہ مجسٹرےٹ تسنیم اعجازکی عدالت میں جو ڈیشل ریمانڈ کیلئے پیشی کے بعد جیل منتقل کردیا گیا۔
داعش چاکنگ

ای پیپر-دی نیشن