بھارتی یونیورسٹی نے پاکستان کے یوم آزادی کو اہم دن قرار دیدیا
مدھیہ پردیش (آن لائن+نیٹ نیوز) مدھیہ پردیش کی ایک یونیورسٹی نے پاکستان کے یوم آزادی کو اہم دن کی فہرست میں شامل کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق ساگر شہر میں واقع ڈاکٹر ہری سنگھ گور یونیورسٹی کی طرف سے چھپوائی گئی ڈائری میں 2016 کے اہم دنوں کی فہرست میں14 اگست بھی شامل تھا جو کہ پاکستان کی آزادی کا دن ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ چودہ اگست کو پاکستان کی یوم آزادی کی مناسبت سے ہی اہم دن قرار دیا گیا۔ بھارتی میڈیا پر خبر نشر ہونے کے فوری بعد انتہا پسند تنظیموں نے یونیورسٹی انتظامیہ کے خلاف یونیورسٹی کے باہر مظاہرے کئے اور درجنوں ڈائریاں جلا ڈالیں۔ یونیورسٹی انتظامیہ نے معاملہ علم میں آنے پر تحقیقات کا حکم دیدیا جبکہ ڈائریوں کو واپس لیا جا رہا ہے۔