تین روزہ انسداد پولیو مہم ختم، 97 فیصد بچوں کو قطرے پلائے گئے، 47 ہزار والدین نے انکار کیا، ذرائع وزارت صحت
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ملک بھر میں جاری تین روزہ انسداد پولیو مہم اختتام پذیر ہو گئی۔ ذرائع وزارت صحت کے مطابق تین روزہ پولیو مہم میں 3 کروڑ 50 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو ویکسین دی گئی۔ دوسری طرف ملک بھر میں تقریباً 47 ہزار والدین نے بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلانے سے انکار کیا، مہم کے دوران 5 سال سے کم عمر 97 فیصد بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے گئے۔ انسداد پولیو مہم ملک کے 161 اضلاع میں چلائی گئی۔