لاہور، راولپنڈی، اسلام آباد اور حسن ابدال میں سرچ آپریشن، 67 مشتبہ افراد گرفتار
لاہور (نامہ نگار+ نوائے وقت رپورٹ) قانون نافذ کرنے والے اداروں نے لاہور، راولپنڈی، اسلام آباد اور حسن ابدال میں سرچ آپریشن کے دوران 67 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور پولیس نے علامہ اقبال ٹاؤن میں سرچ آپریشن کے دوران 18 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا۔ راولپنڈی، اسلام آباد اور حسن ابدال میں بھی سرچ آپریشن کے دوران 49 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ پولیس کے مطابق دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر مشکوک افراد کے خلاف سرچ آپریشن کا سلسلہ جاری رہے گا۔