• news

پارلیمنٹ اور باہر ہر جگہ نجکاری کی مذمت کرینگے: عبدالمالک بلوچ

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) نیشنل پارٹی سندھ کی جانب سے نجکاری کیخلاف کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ سابق وزیراعلی بلوچستان عبدالمالک بلوچ، حاصل بزنجو سمیت دیگر سیاسی رہنمائوں نے شرکت کی۔ عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ سرکاری اداروں میں خرابی کی بنیادی وجہ وہاں کی انتظامیہ ہے۔ ہم پارلیمنٹ میں ہوں یا باہر نجکاری کی مذمت کریں گے۔ پاک چین راہداری کی حمایت کرتے ہیں، منصوبے سے نوکریاں مقامی لوگوں کو ملنی چاہئیں، پرویز مشرف کا اصولاً ٹرائل ہونا چاہئے۔ وفاقی حکومت نے سسٹم بچاتے ہوئے پرویز مشرف کے ساتھ سمجھوتہ کیا۔ بلوچستان کا مسئلہ بندوقوں اور سروں کی قیمتیں مقرر کرنے سے حل نہیں ہو گا۔ بلوچستان کا مسئلہ سیاسی ہے، حاصل بزنجو نے کہا کہ مصطفیٰ کمال سے کہوں گا سیاسی جماعت بناناآ سان نہیں انتظار کریں۔ اثاثوں کو بیچنے کی بجائے نظام کو درست کیا جائے۔ حاصل بزنجو نے پرویز مشرف کے بیرورن ملک جانے پر سخت تنقید کی۔

ای پیپر-دی نیشن