کالاباغ ڈیم کی تعمیر، سپریم کورٹ نے درخواست سماعت کیلئے منظور کر لی
اسلام آباد (آئی این پی) سپریم کورٹ نے کالا باغ ڈیم کی تعمیر کیلئے دائر درخواست سماعت کیلئے منظورکرلی۔ جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں عدالت عظمی کا 3 رکنی بینچ 25 مارچ کو کیس کی سماعت کریگا۔ وطن پارٹی کی جانب سے عدالت عظمیٰ میں کالا باغ ڈیم کی تعمیر کیلئے حکم جاری کرنے کی درخواست دائر کی گئی تھی۔ جمعہ کو سپریم کورٹ کی طرف سے یہ درخواست سماعت کیلئے منظور کرلی گئی ، جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں عدالت عظمیٰ کا 3 رکنی بنچ 25 مارچ کو کیس کی سماعت کریگا۔