• news

فیصل آباد‘ پاکپتن ، چناب نگر :5 سالہ سمیت 2 بچوں اور 2 خواتین سے زیادتی

فیصل آباد + پاکپتن + چناب نگر (نمائندہ خصوصی+ نامہ نگاران) فیصل آباد‘ پاکپتن‘ چناب نگر میں گونگے بہرے سمیت 2 بچوں اور لڑکی سمیت 2 خواتین سے زیادتی کی گئی۔ فیصل آباد میں تھانہ سرگودھا روڈ کے علاقہ محلہ غوثیہ آباد میں مدثر حسین کے پانچ سالہ گونگے بہرے بھانجے رحمان کو کاشف نے ہوس کا نشانہ بنا ڈالا۔ ملزم کاشف کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا جبکہ تھانہ ساہیانوالہ کے علاقہ چک نمبر17ج۔ب میں قاسم وغیرہ پانچ افراد نے نجمہ بی بی کو اغوا کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا اور ملمم قاسم نے مغوی خاتون سے زیادتی کی ۔ قصبہ قبولہ کی خاتون پروین بی بی کے بیٹے ثاقب علی کو نوجوان شفیق نے زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا کر موبائل پر ویڈیو بنا لی، ملزم ویڈیو انٹرنیٹ پر اپ لوڈ کر دینے کی دھمکیاں دیکر دو سال تک لڑکے کو بلیک میل کر کے زبردستی زیادتی کا نشانہ بناتا رہا۔ چناب نگر میں تھانہ کانڈیوال کے علاقہ یارے والا کے ناصر حیات کی بیٹی شہناز بی بی رفع حاجت کے لئے گھر سے نکلی تو نذیر احمد نے زیادتی کر ڈالی۔ علاوہ ازیں گگومنڈی میں بھانجی سے پسند کی شادی کرنے کی رنجش پر ملزموں نے لڑکے کی ماں کو اغوا کر لیا، نامعلوم مقام پر زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد جسم فروشی کے اڈے پر پہنچا دیا۔ پولیس نے چھ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ چک نمبر 239/E.Bکی مسماۃ پٹھانی کے بیٹے وسیم نے کچھ عرصہ قبل مظہر حسین مغل کی بھانجی (آ ۔ب) سے پسند کی شادی کر لی تھی مظہر حسین وغیرہ کو شدید رنج تھا۔ ملزم مظہر حسین مبینہ طور پر پٹھانی بی بی سے زیادتی کرتا رہا۔

ای پیپر-دی نیشن