• news

ڈبل پنشن کی ادائیگی میں تاخیر پر ہائیکورٹ کے احاطے میں احتجاج

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائی کورٹ کے احاطہ میں درجنوں بزرگ پنشنرز نے تاخیری حربوں پر محکمہ خزانہ کیخلاف احتجاج کیا۔ مسٹر جسٹس سید منصور علی شاہ نے بزرگ پنشنرز کو ڈبل پنشن کی عدم ادائیگی پر توہین عدالت کی درخواستوں پر سماعت کی۔ درخواست گذاروں کی طرف سے فاضل عدالت کو بتایا گیا کہ محکمہ خزانہ کی سستی کی وجہ سے ڈبل پنشن کے تعین کیلئے قائم کمیٹی کا ابھی اجلاس ہی منعقد نہیں ہو سکا جس پر عدالت نے مزید سماعت یکم اپریل تک ملتوی کر دی۔ عدالتی کارروائی کے بعد بزرگ پنشنرز نے محکمہ خزانہ کیخلاف احاطہ ہائیکورٹ میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔

ای پیپر-دی نیشن