شیخ رشید نئی دہلی ائرپورٹ پہنچ کر لائونج کی کرسی پر ہی سو گئے
نئی دہلی (نوائے وقت رپورٹ) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نئی دہلی ائرپورٹ پر سوتے پائے گئے۔ شیخ رشید پاکستان بھارت کرکٹ میچ دیکھنے بھارت گئے ہیں۔ نئی دہلی ائرپورٹ پہنچنے پر تھکن کے باعث وہ لائونج کی کرسی پر ہی سو گئے اور کسی منچلے نے تصویر بنا لی۔