سکھر: صوبائی وزیر صحت کا سول ہسپتال کا اچانک دورہ، مریضوں نے شکایات کے انبار لگا دیئے
سکھر (آئی این پی) سندھ کے وزیر صحت نے سکھر کے سول ہسپتال کا اچانک دورہ کیا جہاں مریضوں نے ادویات کی عدم فراہمی سمیت دیگر شکایا ت کے انبار لگا دیئے۔ وزیر صحت خود بھی ہسپتال میں مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات سے مطمئن نہ ہو سکے۔ صوبائی وزیر جام مہتاب ڈہر کی آمد کے موقع پر ایک شہری انکی گاڑی کے سامنے لیٹ گیا۔