• news

نئی دہلی: غداری کیس میں گرفتار نہرو یونیورسٹی کے 2 طلبہ عمر خالد انربان بھٹاچاریہ بھی ضمانت پر رہا

نئی دہلی (آئی این پی ) بھارتی عدالت نے غداری کے الزام میں گرفتار جواہر لال نہرو یونیورسٹی کے 2 طلباء کو ضمانت پر رہا کردیا جس پر جے این یو کے کیمپس میں جشن منایا گیا۔ جمعہ کو پٹیالہ ہاؤس کی عدالت نے غداری کے الزام میں گزشتہ تین ہفتے سے تہاڑ جیل میں بند جواہر لال نہرو یونیورسٹی کے 2 طلبہ عمر خالد اور انربان بھٹا چاریہ کو 6 ماہ کی عبوری ضمانت دے دی۔ان دونوں طلبہ پر جے این یو احاطے میں 9 فروری کو منعقدہ ایک متنازعہ پروگرام میں ملک مخالف نعرے لگانے کا الزام ہے۔پٹیالہ ہاؤس عدالت کے ایڈیشنل سیشن جج رتیش سنگھ نے انربان اور خالد کو 25، 25 ہزار کے ضمانتی بانڈ اور اتنی ہی رقم کے مچلکے کی شرط کے ساتھ ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا اور ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ دونوں طالب علم عبوری ضمانت کی مدت کے دوران دہلی سے باہر نہیں جا سکیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن