• news

عوام جھوٹ کی سیاست سے تنگ آ چکے عمران شکست تسلیم، حکومت پر بیجا تنقید بند کریں: ترجمان پنجاب حکومت

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) پنجاب حکومت کے ترجمان زعیم قادری نے کہا ہے کہ عمران خان اپنی شکست تسلیم کریں اور حکومت پر بیجا تنقید ختم کردیں، عوام ان کی جھوٹ اور گالم گلوچ کی سیاست سے تنگ آگئے ہیں۔ اسکا ثبوت یہ ہے کہ تحریک انصاف ضمنی انتخابات میں مسلسل شکست سے دوچار ہو رہی ہے، اسے آئندہ انتخابات میں بھی اسی ’’میوزک کو فیس‘‘ کرنا پڑیگا اور عوام انہیں مسترد کر دینگے۔ عمران خان آئیں اور قومی ایشوز پر اتفاق رائے پیدا کر کے مل جل کر عوام کی خدمت کریں۔ حکومت پنجاب کا سب سے بڑا کارنامہ ’’پٹوار کا نظام‘‘ ختم کرنا ہے، لٹھے اور کاغذ کے نظام کو ہمیشہ کیلئے دفن کر دیا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جنرل (ر) پرویز مشرف عدالتی فیصلے کی روشنی میں علاج کروانے کی غرض سے باہر گئے ہیں اور جنرل (ر) پرویز مشرف کے حوالے سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نوازشریف کا ہمیشہ یہ موقف رہا ہے کہ انہیں ان سے کوئی ذاتی عناد نہیں ہے اور انکے خلاف مقدمات قانون اور آئین کے مطابق چل رہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن