• news

بچوں کی کفالت باپ کی ذمہ داری ہے بیوی سے علیحدگی کے بعد خرچہ اٹھانا کیوں مشکل دکھائی دیتا ہے: ہائیکورٹ

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے قرار دیا ہے کہ بچوں کی کفالت کرنا باپ کی ذمہ داری ہے، میاں بیوی کے درمیان علیحدگی اور ناچاقی کے بعد ہی باپ کو بچوں کا خرچہ اٹھانا کیوں مشکل دکھائی دینے لگتا ہے۔ فاضل عدالت نے یہ ریمارکس فیملی کورٹ کی جانب سے بیوی اور بیٹے کا خرچہ مقرر کرنے کے خلاف دائر درخواست کی سماعت کے دوران دیئے۔ فاضل عدالت نے بچے کے لئے خرچہ ادا کرنے کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے درخواست گزار کی استدعا مسترد کر دی جبکہ درخواست گزار کی بیوی کو خرچے کی مد میں پانچ ہزار روپے کی ادائیگی روکتے ہوئے حکم امتناعی جاری کر کے جواب طلب کر لیا۔

ای پیپر-دی نیشن