ڈائریکٹوریٹ آف ورکرز ایجوکیشن کے زیر اہتمام مختلف کورسز کی اختتامی تقریب ، سیکرٹری حسن اقبال کی شرکت
لاہور (پ ر) وزارت کیڈ کے ماتحت ادارے ڈائریکٹوریٹ آف ورکرز ایجوکیشن میں دو مختلف تین روزہ کورسز کی اختتامی تقریب ہوئی جس میں سیکرٹری کیڈ حسن اقبال بطور مہمان شریک ہوئے۔ انہوں نے کورسز کے شرکاء میں اسناد تقسیم کیں۔ اس موقع پر مہمان خصوصی نے شرکاء کو مبارکباد دی اور ادارے کی کارکردگی کو سراہا۔ علاوہ ازیں انہوں نے ادارے میں جاری کمپیوٹر اور بنیادی انگریزی کورس کے کامیاب طلباء میں بھی اسناد تقسیم کی۔ سربراہ ادارہ ڈاکٹر تنویر کیانی نے بتایا کہ ادارہ نہ صرف ان ہائوس ٹریننگ کا انعقاد کرتا ہے بلکہ ورک پلیس پر جاکر بھی ایسی ٹریننگ کا انعقاد کرتا ہے جس سے معاشرے کا نظر انداز کیا ہوا طبقہ بھی استفادہ کرتا ہے۔