نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں پاکستان بھارت میچ بڑی سکرین پر دیکھا گیا
لاہور(نمائندہ سپورٹس +خبر نگار) ضلعی انتظامیہ لاہور نے نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں شہریوں کو پاکستان اور بھارت کے مابین میچ دیکھانے کا بندوبست کیا تھا اور نیشنل ہاکی سٹیڈیم میںبڑی سکرین نصب کی گئی تھی ۔ اس ضمن میں ضلعی انتظامیہ نے نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں صفائی ستھرائی کر وا ئی اور سٹیدیم میں ڈینگی سپرے بھی کروایا گیا۔ ڈی سی او لاہور نے کہا کہ میچ دیکھنے کے لیے آنے والے شائقین کے لیے سکیورٹی کے بہترین انتظامات کیے گئے تھے۔