• news

محبتیں تقسیم کرنے سے آپ کی محبت کا خزانہ کبھی خالی نہیں ہوگا : زیبا بختیار

لاہور(کلچرل رپورٹر) اداکارہ زیبا بختیار نے کہا ہے کہ میرا فلسفہ ہے کہ محبتیں لیں اور تقسیم کرتے جائیں جس سے آپ کی محبت کا خزانہ کبھی خالی نہیں ہو گا، میرے پاس کوکنگ کے لئے وقت نہیں ہوتا البتہ کبھی کبھی کیک اور پیزا بنا لیتی ہوں میں صرف اپنے کام سے کام رکھتی ہوں یہی میری خوبصورتی کا راز ہے۔ مجھے غلط باتوں پر انتہائی غصہ آتا ہے جس کا میں اظہار کیے بغیر رہ نہیں سکتی۔ انہوں نے کہا کہ زندگی میں بہت مشکل وقت میں بھی میں نے انتہائی جرات کے ساتھ حالات کا مقابلہ کیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن