• news

پاکستان بھارت کے درمیان ورلڈ کپ کا میچ ہائی وولٹیج لڑائی ہے:بی بی سی

لندن (بی بی سی )پاکستان اور بھارت کے درمیان جو کرکٹ میچ ہوتا ہے وہ ایک طرح کی جنگ ہوتی ہے۔ یہ بہت جنون کیساتھ دیکھا جاتا ہے۔ لگتا ہے کہ جنگ ہو رہی ہو۔ دونوں ٹیموں کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے ہر وقت سینکڑوں شائقین کا مجمع لگا ہوتا ہے۔ سٹیڈیم میں معمول سے زیادہ سکیورٹی ہے۔بات جب پاکستان بھارت میچ کی ہو تو پھر شائقین کے جذبے بھی جنون بن جاتے ہیں۔پاکستان بھارت کا میچ ہائی وولٹیج لڑائی ہے۔ یہ دارکٹ ٹکر کی لڑائی ہے۔تجزیہ کار کہتے ہیں کہ میچ کا تناؤ دونوں ملکوں کی سیاست کا بنایا ہوا ہے۔کرکٹ دونوں ملکوں کی سیاست کی گرفت میں ہے۔ یہ جو ٹینشن ہے وہ کرکٹ کھیل کا نہیں ہے۔ یہ لوگوں کی ایک دوسرے کے بارے میں جو سوچ ہے اس کا بحران ہے۔کشیدگی کے سبب بھارت اور پاکستان کے درمیان کرکٹ میچ اب بہت کم ہو رہے ہیں۔ آئی سی سی کے تحت ہی دونوں ملکوں کیدرمیان میچ ہو پاتا ہے۔ اور جب ہوتا بھی ہے تو نئے نئے تنازع پیدہ ہو جاتے ہیں۔ تناؤ کا کھلاڑیوں کی کارکردگی پربہت برا اثر پڑ رہا ہے۔بالکل جنگ جیسے حالات بنا دیے جاتے ہیں۔ کھلاڑی بھی ہر وقت دباؤ میں ہوتے ہیں کہ اگر ہار گئے تو مصیبت آ جائے گی۔

ای پیپر-دی نیشن