• news

بھارت سے شکست پر کرکٹ شائقین کی تنقید

خانقاہ ڈوگراں (نامہ نگا ر) بھارت کے ہاتھوں شکست سے عوام میں مایوسی کی لہر دوڑ گئی۔ شہریوں کی اوپنر شرجیل اور احمد شہزاد پر شدید تنقید۔ عوام کی نظریں عرصہ دراز سے بڑے معرکے پر لگی تھیں مگرپاکستان نے بھارت کے ہاتھوں اپنی شکست کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے بیس کروڑ عوام کی دل آزاری کا سلسلہ جاری رکھا۔لوگوں نے وزیراعظم نواز شریف سے بیکار اور گروپ بندی کرنے والے سفارشی کھلاڑیوں کو قومی ٹیم سے فوری فارغ کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ میچ دیکھنے کے لئے گھروں اور سڑکوںپر بڑی بڑی ٹی وی سکرینوں کا بندوبست کیا گیا تھا۔ بچوں، نوجوانوں، خواتین اور بزرگوں سمیت ہر عمر کے افراد نے میچ دیکھا۔ بازار اور دوکانیں سر شام ہی بند ہونا شروع ہو گئے۔

ای پیپر-دی نیشن