• news

رائے ونڈ سے ڈپٹی میئر کی نامزدگی کا فیصلہ قائدین کرینگے: عرفان شفیع کھوکھر

رائے ونڈ (نامہ نگار) مشیر وزیر اعظم ایم این اے ملک محمد افضل کھوکھر کے چیف کوآرڈی نیٹر قومی حلقہ این اے 128 ملک عرفان شفیع کھوکھر نے پریس کانفرنس میں کہا کہ رائے ونڈ زون اقبال ٹائون سے ڈپٹی میئر میٹروپولیٹن لاہورکی نامزدگی کا فیصلہ قائدین مسلم لیگ(ن) وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف ،وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف اور میاں حمزہ شہبا ز کی ہدائت پر بننے والی کمیٹی کرے گے ،اس حوالے سے قبل از وقت بے بنیادپراپیگنڈہ کرنے والے پریشر گروپ کے ارکان نہ صرف پارٹی کے قواعدوضوابط کی خلاف ورزی کے مرتکب ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز 9 یوسی چیئرمینوں کے اتحاد کا دعویدار پریشر گروپ رائے ونڈ زون اقبال ٹائون کے 32 چیئرمینوں میں سے صرف تین کو اجلاس میں لاسکا۔ انہوں نے کہا کہ رائے ونڈ زون اقبال ٹائون کے اکثریتی 28 منتخب مسلم لیگی یوسی چیئرمین ایم این اے حلقہ محمد افضل کھوکھر کی قیادت میں پارٹی ڈسپلن اورڈپٹی میئر کی نامزدگی کے فیصلہ کے پابند ہیں اور ایسی کسی سازش کا حصہ نہیں بنیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن