• news

لاہور والڈ سٹی اتھارٹی کے زیر اہتمام 3 روزہ ڈرامہ فیسٹول جاری

لاہور (کلچرل رپورٹر) لاہور میں والڈ سٹی اتھارٹی کے زیراہتمام تین روزہ ڈرامہ فیسٹیول جاری ہے۔ پہلے روز دو کھیل پیش کیے گئے جسے شائقین نے خوب پسند کیا۔ خوبصورت، سرسبزوشاداب حضوری باغ میں ڈرامے کا اسٹیج لگا تو کمال کا منظر بنا۔ لاہور کی یونیورسٹیوں اور کالجز کے طلبہ وطالبات نے ڈرامے پیش کئے اور خوب کردار نبھائے۔ تین روزہ ڈرامہ فیسٹیول کے پہلے روز آزاد تھیٹر کے زیراہتمام تعلیم کی اہمیت کو اجاگر کرنے کیلئے کھیل دو دونی چار پیش کیا گیا۔ فنکاروں نے جاندار اداکاری سے ڈرامے میں حقیقت کا رنگ بھر دیا۔پھر پنجاب یونیورسٹی ڈرامیٹک سوسائٹی کی آخری مغل بادشاہ بہادر شاہ ظفر کے زوال کی کہانی کے کرداروں کو اس عمدگی سے نبھایا شاندار تھیٹر فیسٹیول میں مزید دو روز تک معاشرتی، تعلیمی ودیگر موضوعات پر ڈرامے پیش کئے جائیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن