پنجاب ٹیچرز یونین کا حکومتی پالیسیوں کیخلاف احتجاج کا فیصلہ
لاہور (سٹاف رپورٹر) پنجاب ٹیچرز یونین نے حکومتی پالیسوں کیخلاف احتجاج کا فیصلہ کیا ہے پنجاب ٹیچرز یونین کے مرکزی جنرل سیکرٹری رانا لیاقت علی نے کہا ہے کہ ہر ماہ اساتذہ کو ہزاروں روپے کی صورت میں جرمانے عائد کرنا دراصل اساتذہ کا مورال ڈائون کرنا ہے۔ تعلیمی ادارے ٹھیکے دینا چاہتی ہے جس سے استحصالی نظام کو فروغ ملے گا۔ ڈنگ ٹپائو پالیسیوں کی وجہ سے تعلیمی کارکردگی متاثر ہو رہی ہے۔اپ گریڈیشن میں تاخیر، پیف کو سکولوں کی حوالگی، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے قیام اور دن بدن جرمانوں و سزائوں نے اساتذہ کو احتجاج پر مجبور کر دیا ہے۔