• news

افغان جنگ جیت رہے ہیں طالبان دھرے اختلافات ختم کر کے متحد ہو جائیں :ملا اختر منصور

کابل (آن لائن) افغانستان میں طالبان کے امیر ملا اختر منصور نے تمام دھڑوں کو اختلافات ختم کرنے اور ان کی قیادت میں متحد ہو کر افغان حکومت کے خلاف لڑنے کا پیغام دے دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق میڈیا میں تقسیم کیے جانے والے پیغام میں افغان طالبان امیر نے دعویٰ کیا کہ طالبان یہ جنگ جیت رہے ہیں اور پہلے کے مقابلے میں بہت بہتر حالت میں ہیں۔ افغانستان کو اسلامی امارات قرار دیتے ہوئے ملا اختر منصور نے کہا کہ موجودہ وقت میں تمام کوششیں طالبان کو متحد کرنے کے حوالے سے ہونی چاہیئں۔ یاد رہے کہ افغان طالبان سابق امیر ملا عمر کی ہلاکت اور ملا اختر منصور کے نئے امیر مقرر ہونے کے بعد مختلف دھڑوں میں تقسیم ہوگئے تھے۔

ای پیپر-دی نیشن