آزاد کشمیر میں مسلم لیگ (ن) اور مسلم کانفرنس میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا حتمی فیصلہ کل ہوگا
اسلام آباد (آن لائن ) آزاد کشمیر کے عام انتخابات میں مسلم لیگ ن اور آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہو گی یا نہیں حتمی فیصلہ کل (پیر) کو متوقع ہے۔ اس سلسلے میں وزیراعظم محمد نواز شریف نے بزرگ سیاستدان وسابق وزیراعظم آزاد کشمیر کو اسلام آباد طلب کرلیا ہے۔ سردار سکند حیات آج نکیال سے اسلام آباد پہنچیں گے۔ ملاقات میں آزاد کشمیر کے آئندہ انتخابات میں سیاسی جماعتوں سے اتحاد، کشمیر کونسل کے ٹکٹ سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائیگا۔