• news

میچ کے بہانے عمران، طاہر القادری، شیخ رشید بھارت میں پلاننگ کیلئے اکٹھے ہوئے: ایاز صادق

لاہور (ایجنسیاں) سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا ہے کہ عمران خان، شیخ رشید اور ڈاکٹر طاہر القادری پاکستان بھارت میچ کا بہانہ بنا کر بھارت میں اکٹھے ہوئے ہیں جہاں وہ یقیناً کوئی منصوبہ بندی ہی کررہے ہوں گے، وہ اگلی پلاننگ کیلئے بھارت میں اکٹھے ہوئے ہیں، انہیں حکومت مخالف پلاننگ کی بجائے ٹیم کی حوصلہ افزائی کرنی چاہئے۔ میں تو مشرف کو بہت طاقتور سمجھتا تھا لیکن وہ تو کمزور نکلے اور بھاگ گئے، انکے خلاف عدالتوں میں جاری مقدمات ضرور آگے بڑھیںگے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے انتخابی حلقے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کرنے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر قومی ٹیم دھرم شالا میں کھیلتی تو اسے سپورٹ کرنے کیلئے ضرور بھارت جاتا۔ ایاز صادق نے پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ میچ کے پیش نظر اپنی تمام سر گرمیاں پہلے ہی نمٹا لیں۔

ای پیپر-دی نیشن