• news

فیصل آباد: معمولی جھگڑے پر دودھ فروش نے ڈنڈا مار کر گاہک کو قتل کردیا

فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) دہی پر ملائی نہ ڈالنے کی شکایت کیوں کی؟ ملک شاپ کے مالک نے سر میں ڈنڈا مار کر گاہک مار ڈالا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ رضا آباد کے علاقہ کوکیانوالہ کا رہائشی چالیس سالہ جاوید اقبال محلہ کی ملک شاپ پر دہی لینے گیا تو دکاندار ساجد نے دہی پر ملائی نہ ڈال کر دی جس پر اس نے ملائی مانگی تو دونوں میں تکرار ہو گئی‘ گالم گلوچ کے دوران دکاندار ساجد عرف بلا نے قریب پڑا ڈنڈا جاوید کے سر میں مار دیا جس کے نیتجہ میں وہ زخمی ہو کر بیہوش ہوگیا ۔مغروب کو الائیڈ ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا۔ پولیس نے نعش قبضہ میں لے کر پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال میں رکھو ا دی اور ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنے شروع کر دئیے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن