آئندہ ماہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رہنے کا امکان
اسلام آباد (صباح نیوز) آئندہ ماہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رہنے کا امکان ہے۔ اوگرا نے قیمتوں سے متعلق ورکنگ کا آغاز کردیا۔ وزارت پٹرولیم کے ذرائع نے بتایا کہ اس وقت عالمی منڈی سے خام تیل 36 ڈالر فی بیرل کے حساب سے خریدا جا رہا ہے۔ اپریل کیلئے قیمتوں کی سفارشات گزشتہ ماہ میں خریدے گئے خام تیل کی شرح پر ہوگی۔ گزشتہ ماہ خام تیل 29 اور 30 ڈالر فی بیرل میں خریدا گیا، اسلئے امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ آئندہ ماہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھی جائیں گی۔