• news

کراچی ائرپورٹ:کورئیر سروس کے ذریعے ہیروئن لندن بھیجنے کی کوشش ناکام

کراچی (اے پی پی) اینٹی نارکوٹکس فورس سندھ نے ہفتہ کو کوریئر سروس کے ذریعے بیرون ملک ہیروئن سمگلنگ کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ اے این ایف اعلامیہ کے مطابق 150 گرام ہیروئن پائوڈر پیکٹ میں چھپا کر لندن کے لئے بک کی گئی تھی۔ اطلاع ملنے پر کوریئر کمپنی کے پارسلوں کی جانچ پڑتال کے دوران ہیروئن پائوڈر پیکٹ سے برآمد کیا گیا۔ یہ پیکٹ کراچی سے بک کیا گیا تھا۔ اے این ایف کی ٹیم پیکٹ بھیجنے والے کی گرفتاری کے لئے کوشش کر رہی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن