• news

عراق: داعش کا راکٹ حملہ‘ ایک امریکی فوجی ہلاک‘ کئی زخمی

واشنگٹن/انبار (اے ایف پی/اے پی پی) شمالی عراق میں داعش کیخلاف آپریشن میں شریک امریکی فوجی ہلاک ہوگیا۔بتایا جاتا ہے کہ یہ فوجی داعش کے راکٹ حملے میں مارا گیا۔ عراقی فورسز نے صوبہ انبار کے شہر ہیت کی بازیابی کے لئے ایک بڑا عسکری آپریشن شروع کر دیا ہے۔ حکام نے بتایا کہ جہادیوں کے خلاف اس عسکری کارروائی میں پولیس، ایلیٹ فورس اور فوج کے مختلف یونٹس نے حصہ لیا۔ عراقی فوج کے میجر جنرل علی ابراہیم کے مطابق عراقی فورسز ہیت اور کسبیہ کو داعش کے جنگجوؤں سے آزاد کرانے کے لئے پرعزم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکی اتحادی فضائیہ بھی اس کارروائی میں معاونت فراہم کرے گی۔

ای پیپر-دی نیشن