• news

یوم پاکستان پر جنرل اسمبلی ہال میں محفل موسیقی کا انعقاد ہو گا

اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) پاکستان یوم پاکستان کے موقع پر جنرل اسمبلی ہال میں میوزک کنسرٹ منعقد کرے گا۔ اقوام متحدہ میں پاکستان مشن کے ایک اعلامیہ کے مطابق اس میوزک کنسرٹ میں پاکستان کے ممتاز فنکار راحت فتح علی خاں اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔ اس کنسرٹ کو ’’صوفی نائٹ میوزک آف پیس‘‘ کا نام دیا گیا ہے۔ کنسرٹ عالمی سطح پر امن اور ہم آہنگی کا پیغام دینے کے لئے منعقد کیا جا رہا ہے۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل نمائندہ ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ کنسرٹ دنیا میں پاکستان کا ’’سافٹ امیج‘‘ پیش کرنے کی ایک کوشش ہے۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مشن نے پاکستان کے سافٹ امیج کو بہتر بنانے کیلئے جن ثقافتی پروگراموں کا منصوبہ بنایا ہے ان میں سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں منعقد ہونے والا میوزک کنسرٹ ایک حصہ ہے۔

ای پیپر-دی نیشن