حب میں پولیس کی کارروائی گینگسٹر ارشد پپو کا بھائی پکڑا گیا
حب (نوائے وقت رپورٹ) حب میں پولیس مقابلے میں گینگ وار کے سرغنہ ارشد پپو کا بھائی گرفتار کرلیا گیا۔ ڈی پی او لسبیلہ کے مطابق گرفتار ملزم حاجی حامد عرف عامر ہے۔ ملزم ایک گھر میں ڈکیتی کی نیت سے داخل ہوا اور دستی بم سے حملہ کیا۔ ملزم کو مقابلے کے بعد گرفتار کرکے دستی بم اور اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔