پاکستان سمیت دنیا بھر میں خوشی کا دن آج منایا جائے گا
اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان سمیت دنیا بھر میں خوشی کا دن آج اتوار کو منایا جائے گا جس کا مقصد اس سوچ کو پروان چڑھانا ہے کہ خوشی ایک عالمگیر حقیقت ہے۔ اس دن کو منانے کا مقصد خوشی کو بنیادی انسانی ضرورت تسلیم کرنا اور دنیا بھر کے ملکوں پر زور دینا ہے کہ وہ ایسی پالیسیاں تشکیل دیں جو تمام لوگوں کے مفاد میں ہوں۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 28 جون 2012ء کو خوشی کا عالمی دن منانے کی منظوری دی۔