• news

بہاولنگر: شوہر سے جھگڑے پر بیوی نے تیل چھڑک کر آگ لگا لی‘ حالت تشویشناک

بہاولنگر (نمائندہ نوائے وقت) میاں بیوی کا جھگڑا، بیوی نے طیش میں آکر تیل چھڑک کر اپنے آپ کو آگ لگا لی جس کا 80 فیصد جسم جھلس گیا، اطلاع ملنے پر ریسکیو1122نے تشویش ناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق موضع قمر دین کی رہائشی کوثر بی بی کا اپنے خاوند عطاء شاہ سے گھر میں معمولی جھگڑا ہو گیا جس پر کوثر بی بی نے طیش میں آکر اپنے اوپر مٹی کا تیل چھڑک کر آگ لگا لی جس سے اُسکے جسم کا اسی فیصد حصہ جھلس گیا۔ کوثر بی بی دو بچوں کی ماں ہے۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 نے کوثر بی بی کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا۔ جہاں اُس کی حالت تشویش ناک بتائی جا تی ہے ۔ پولیس نے کوثر بی بی کے خلاف اقدام خود کشی کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔

ای پیپر-دی نیشن